24 فروری 2013 - 20:30

غرب اردن کے کنارے میں صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 90 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔

ابنا: کل اتوار کو غرب اردن کنارے کے شہر ، جنین کے شمال میں ایک چیک پوسٹ کے قریب صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جسکے دوران صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر راست فائرنگ کرنے کے علاوہ انکے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ ان جھڑپوں میں کم از کم 60 فلسطینی زخمی ہوئے ۔صہیونی فوجیوں نے اسی طرح ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر مار کر اسے شدید زخمی کردیا ۔
ادھر صہیونی جیل میں 30سالہ فلسطینی "عرفات جرادات " کی شہادت کے خلاف کل ہونیوالے دوسرے احتجاجی مظاہروں کے دوران صہیونی فوجیوں کی تشدد میں مزید 30 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
عرفات جرادات ، سنیچر کو صہیونی جیل میں شہید ہوا جسکے بعد پورے غرب اردن کے کنارے میں احتجاج کی لہر جاری ہے ۔

.....

/169